جمعرات , 5 دسمبر 2019

فلسطین میں اسرائیلی توسیع پسندی عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے: نیکولائے میلا ڈینوف

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کے مشرق وسطیٰ کے لیے مندوب نیکولائے میلا ڈینوف نے فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر اور توسیع کے عمل کی شدید مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودیوں کے لیے مزید گھروں کی تعمیر بین الاقوامی قوانین اور عالمی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں مشرق وسطیٰ کے کیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا کہ کہ اسرائیل فلسطینیوں کی زمین پریہودیوں کے لیے گھروں کی تعمیر کے ذریعے عالمی قوانین کی کھلے عام پامالی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ غرب اردن میں یہودیوں کے لیے 2300 گھروں کی تعمیر کے اعلان کی شدید مذمت کی گئی اور یہودی آباد کاری کو تنازع فلسطین کے منصفانہ حل کی مساعی کے خلاف قراردیا۔

قبل ازیں ترکی نے فلسطینی علاقوں میں یہودی آباد کاری کے اسرائیلی منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہوئےاسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم اسرائیل کے ان تمام اقدامات اور تصرفات کو مسترد کرتے ہیں جو تنازع کے دو ریاستی حل کی راہ میں رکاوٹ اور برادر فلسطینی قوم کے حقوق کی نفی کا موجب بن رہےہیں۔

یہ بھی دیکھیں

کویت نےکئی ممالک نے گھریلو عملہ درآمد کرنے پر پابندی لگا دی

کویت نے 27ممالک سے گھریلو عملہ درآمد کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔ کویتی حکام …