ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسلام آباد میں‌ نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے.تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکیٹر آئی ایٹ میں‌ سردار مظفرعباسی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا. گولی سردار مظفر عباسی کے بے حد قریب سے گزری، خوش قسمتی سے وہ حملے میں محفوظ رہے.اطلاعات کے مطابق مظفر عباسی پر فائرنگ اس وقت کی گئی، جب وہ واقع کر رہے تھے، انھوں نے فوری پولیس کو اطلاع دی۔

دوسری جانب چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی پر فائرنگ کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔انہوں نے ڈائریکٹر جنرل نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی اطلاع فوری طور پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد کو دی جائے۔چیئرمین نیب نے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اور سردار مظفر عباسی کی سیکورٹی سخت کی جائے۔

سردارمظفرعباسی پاناما کیس میں نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر تھے، نیب کےاعلیٰ افسران نے واقعے کا نوٹس لے لیا.سردار مظفر عباسی نے پولیس کو بیان ریکارڈ کروا دیا، ان کا کہنا ہے کہ انھوں نے گولی چلانے والے کو نہیں دیکھا، ادھر پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کے تحقیقات شروع کر دی ہے.

خیال رہے کہ کچھ روز قبل جعلی اکاؤنٹس کیس میں ملوث مافیا کی جانب سے نیب پراسیکیوٹر جنرل کو دھمکیاں دیے جانے کا انکشاف ہوا تھا۔نیب افسر نے اعلیٰ حکام کو دھمکیاں دینے کے حوالے سے آگاہ کیا تھا۔اس معاملے میں کیس کے گواہان کو بھی ہراساں کئے جانے کا انکشاف ہوا تھا، جنھوں نے شکایت درج کروائی تھی۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …