جمعہ , 19 اپریل 2024

غزہ میں ایک سال کے دوران 266 فلسطینی مظاہرین شہید،30 ہزار سے زائد افراد

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ میں ایک سال کے دوران 266 فلسطینی مظاہرین شہید جب کہ 30 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے۔فلسطین کی وزارت صحت نے اعدادو شمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ غزہ میں ایک سال کے دوران 266 فلسطینی مظاہرین شہید ہوئے ان میں 50 فلسطینی بچے، 6 عورتیں اور ایک بوڑھا مرد شامل ہے جبکہ محکمہ صحت کے 3 اہلکاراور 2 صحافی بھی احتجاجی مظاہروں کے دوران شہید ہوئے۔ اس دوران 30398 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 16027کو اسپتال منتقل کیا گیا ان میں سے 536 شدید زخمی تھے۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …