جمعہ , 19 اپریل 2024

پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں پر صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان ہے، وزیراعظم

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں پر صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔سینئر صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ نریندر مودی ہٹلر کے راستے پر چل نکلا ہے، ایسا لگتا ہے بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں نسل کشی کرنا چاہتی ہے جب کہ ایسا لگتا ہے ٹر مپ کی ثالثی کی پیشکش نے بھارت کو اس اقدام پر ابھارا، اب بھارت نے اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے ہمیں خطرہ ہے بھارت توجہ ہٹانے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام پر مقبوضہ کشمیر سے ردعمل آئے گا، جب کرفیو اٹھایا جائے گا تو وادی کے اندر سے شدید ردعمل آئے گا، کشمیر کے حوالے سے ہمیں مغربی دنیا میں رائے عامہ ہموار کرنی ہے یہ رائے عامہ کی جنگ ہے جو ہمیں جیتنی ہے اس لیے موجودہ صورتحال میں میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔

عمران خان نے کہا کہ بھارت نے پلواما کے بعد کی صورتحال سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی تاہم پلواما واقعے کے بعد پہلی مرتبہ عالمی برادری میں ہمارے موقف کو سنا گیا، بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کی کوشش کررہا ہے، ہم جنگ کا راستہ نہیں چاہتے لیکن لگتا ہے پاکستان اور بھارت کے درمیان سرحدوں پر صورتحال مزید خراب ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …