پیر , 13 جولائی 2020

کشمیر کے بحران کا حل فوجی طریقے سے ممکن نہیں:حسین امیرعبداللهیان

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کے بحران کا حل فوجی طریقے سے نہیں ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کےعالمی امور کے نمائندے حسین امیرعبداللهیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا کہ ایران مسئلہ کشمیر کا حل پر امن طریقے سے علاقے کے عوام اور اقوام کی خواہشات اور مفادات کے تحت چاہتا ہے اور ہر قسم کے پر امن حل کے طریقے کا خیرمقدم کرتا ہے۔حسین امیرعبداللهیان نے کہا کہ علاقائی اور عالمی حالات اور اسلامی تعاون تنظیم کی سطح پر مسئلہ کشمیر کو پیش کرنا ضروری ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سربرنیٹسا میں نسل کشی میں یورپ کا ہاتھ تھا؛ ایران

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ سربرنیٹسا میں نسل کشی کا …