بدھ , 24 اپریل 2024

فرزند رسول حضرت امام محمد باقر(ع) کا یوم شہادت

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان، ایران سمیت دنیا کے کئی ممالک میں فرزند رسول حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی شہادت کا غم منایا جا رہا ہے ۔سات ذی الحجہ مسلمانوں کے پانچویں امام فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کا یوم شہادت ہے اسی مناسبت سےدنیا بھر میں سوگ منایا جا رہا ہے -حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام ایک سو چودہ ہجری قمری میں ستاون سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں اموی خلیفہ ہشام بن عبدالملک کے ذریعے زہردیئے جانے کے باعث شہید ہوئے-

فرزند رسول حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام کے یوم شہادت کی مناسبت سے مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس سے علماء و ذاکراین خطاب کر رہے ہیں – اسی مناسبت سے مجالس عزا مشہد مقدس میں فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے حرم میں منعقد کیا جا رہا ہے –

حضرت امام محمد باقرعلیہ السلام نے اپنے والد بزرگوار حضرت امام علی ابن الحسین زین العابدین علیہ السلام کی شہادت کے بعد انیس سال دس مہینے تک مسلمانوں کی امامت و رہبری کا فریضہ انجام دیا – آپ نے پوری عمر اسلام کی تبلیغ و ترویج میں گذاری اور عظیم شاگردوں کی تربیت کی –

فرزند رسول امام محمد باقر علیہ السلام مسلمانوں کے وہ عظیم پیشواء و رہنما ہیں جنہوں نے تشنگانِ حق و معرفت کو ہمیشہ توحید و انسانیت کا درس دیا اور علم و دانش کے وہ سر چشمے جاری کئے کہ آپ کا لقب ہی باقر العلوم یعنی ” علم کا سینہ شگاف کرنے والا ” پڑ گیا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …