ہفتہ , 20 اپریل 2024

یورپی یونین کی کشمیر میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کئے جانے کی اہمیت پر تاکید

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ نے ہندوستان اور پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ کشمیر کا مسئلہ مذاکرات سے حل کریں۔پارس ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نے ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کے علاقے میں کشیدگی بڑھانے سے گریز کئے جانے کی اہمیت پر تاکید کی۔

فیڈریکا موگرینی نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لئے ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سفارتی بات چیت کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان نے جموں و کشمیر کی ریاست کے خصوصی اختیارات ختم کر دیئے ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …