جمعرات , 25 اپریل 2024

سرحدوں کا تحفظ، اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن ہے:اسحاق جہانگیری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کے سنیئر نائب صدر نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی سرحدوں کے تحفظ میں طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔اسلامی جمہوریہ ایران کےسنیئر نائب صدر اسحاق جہانگیری نے مشہد مقدس میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدوں کا تحفظ، اسلامی جمہوریہ ایران کی ریڈ لائن ہے لہذا کسی بھی ملک کو اس پر جارحیت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم نے پانی کی سرحدوں کے تحفظ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران نے سمندری سرحدوں کے تحفظ میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور اگر امریکہ جیسی طاقت غلطی سے ہماری حدود میں داخل ہوجائے اس کو منہ توڑ جواب کا سامنا ہوگا۔اسحاق جہانگیری نے کہا کہ سب ممالک کو جان لینا چاہئیے کہ ایران اپنی سرحدوں کے تحفظ میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دے گا۔

یہ بھی دیکھیں

فلسطینیوں کے خلاف صیہونی حکومت کے حالیہ جرائم پرمقدمہ چلایا جائے: ایران کا عالمی عدالت سے مطالبہ

تہران:ایران کے وزیر خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ صیہونی …