بدھ , 24 جولائی 2019

جبل الطارق پر برطانیہ کا نہیں بلکہ ہسپانیہ کا حق ہے:وزیر خارجہ

11653160w_tx600

میڈرڈ(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپین کے وزیر خارجہ نے اپنے ملک کے اس دعوے کا احیاء کیا ہے کہ جبل الطارق پر برطانیہ کا نہیں بلکہ ہسپانیہ کا حق ہے۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے بعد جبل الطارق کا مستقبل دوبارہ موضوع گفتگو بن گیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ابھی برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں رائے شماری کو محض چند گھنٹے ہی ہوئے تھے کہ اسپین کے وزیر خارجہ نے جبل الطارق پر اپنے ملک کا حق جتا دیا۔ خیال رہے کہ جبل الطارق اسپین کی جنوبی ساحلی پٹی پر واقع ہے، درمیان میں سمندر ہے اور سمندر کے دوسری جانب مراکش ہے۔ اسپین نے سن سترہ سو تیرہ میں اسے برطانیہ کے حوالے کیا تھا تاہم کچھ عرصے بعد ہی سے وہ اسے اپنے زیر انتظام لانے کے لیے کوششیں کرنے لگا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

پکڑا گیا آئل ٹینکر ایندھن کی اسمگلنگ کر رہا تھا، حکومت پناما کا اعتراف

پانامہ سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت پاناما کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے پکڑا جانے والا …