بدھ , 24 اپریل 2019

یمن پر آل سعود کے سنگين جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے:امریکی اخبار

obama_salman_640x360_epa_nocredit

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار دی ویک کے مطابق یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ وحشیانہ جنگ ، مجرمانہ ہوائی حملوں اور وہاں ہونے والے سعودی عرب کے بھیانک مظالم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔ذرائع کے مطابق النشرہ نے امریکی اخبار دی ویک کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ وحشیانہ جنگ ، مجرمانہ ہوائی حملوں اور وہاں ہونے والے سعودی عرب کے بھیانک مظالم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔اخبار کے مطابق سعودی عرب مشرق وسطی میں امریکہ کا اہم اتحادی ملک ہے جب ہم یمن پر سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ غور سے جائزہ لیتے ہیں تو ہمیں سعودی عرب کی پشت پر امیرکہ کا ہاتھ نظر آتا ہے۔اسلامی ذرائع کے مطابق مشرق وسطی میں امریکہ کے دو قوی اور مضبوط بازو ہیں جن میں ایک اسرائيل اور دوسرا سعودی عرب ہے اور امریکہ ایک طرف فلسطین میں اسرائیل کے بھیانک جرائم میں شریک ہے اور دوسری طرف یمن میں سعودی عرب کے سنگین اور بہیمانہ جرائم میں بھی برابر کا شریک ہے۔

یہ بھی دیکھیں

جھوٹ، فریب اور چوری، امریکی اقتدار کی نشانیاں ہیں ، امریکی وزیر خارجہ

واشنگٹن (مانیڑنگ ڈیسک)امریکی وزیر خارجہ نے جھوٹ، دھوکہ دھی اور چوری کو امریکہ کے شکوہ …