جمعہ , 19 اپریل 2024

بھارت کے یوم آزادی کے روز ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے یوم آزادی کے روز ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد حکومت نے 15 اگست بھارت کے یوم آزادی کو یومِ سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ 14 اگست کو پاکستان کا یومِ آزادی یومِ یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جائے گا۔بھارت کے یومِ آزادی کے روز ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا جس کا وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب حکومت سندھ نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے 15 اگست کو بھارت کا یوم آزادی یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست کو صوبے بھر میں تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

واضح رہےکہ بھارت کے اقدام کو پاکستان نے غیر قانونی قرار دیتے ہوئے شدید احتجاج کیا ہے جس کے نتیجے میں بھارت کے ساتھ دو طرفہ تجارت کو معطل کرکے بھارتی ہائی کمشنر کو بھی بے دخل کردیا گیاہے۔اس کےعلاوہ وزیر ریلوے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان چلنے والی سمجھوتہ ایکسپریس اور کھوکھرا سے موناباؤ تک چلنے والی تھر ایکسپریس کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …