منگل , 22 اکتوبر 2019

برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان نے کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری کو خط لکھ دیا

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان نے کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری کو خط لکھ دیا۔برطانوی پارلیمنٹ کے 45 ارکان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھا ہے جس میں انھیں بھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کی خود مختار حیثیت ختم کرنے کیلئے کیے گئے غیرآئینی اقدام کو رکوانے کی درخواست کی گئی ہے۔خط رکن پارلیمنٹ فیصل رشید کی طرف سے لکھا گیا ہے جس پر باقی ارکان کے دستخط ہیں۔خط میں کہا گیاہے کہ بھارت کی طرف سے آئین کے آرٹیکل 370 کی تنسیخ سے انہیں گہرا دکھ ہوا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ترک اور کرد کا ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام

انقرہ: شمالی شام میں 5 روزہ جنگ بندی کے اعلان کے باوجود فریقین کی جانب …