بدھ , 24 جولائی 2019

افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے پرحملہ

42cc875bb9c6b1b55998f69f89bb1d19

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں امریکا کے سب سے بڑے فوجی اڈے بگرام ایئرپورٹ پر راکٹ حملہ ہوا ہے-اطلاعات کے مطابق صوبہ پروان کے شہر بگرام کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ عبدالشکور قدوسی نے کہا ہے کہ بگرام ائیرپورٹ پر واقع امریکا کے فوجی اڈے پر راکٹ سے حملہ کیا گیا ہے- انہوں نے بتایا کہ بگرام ہوائی اڈے پر یہ راکٹ، صوبہ پروان کے قلعہ موسی علاقے سے فائرکیا گیا -بگرام کی مقامی انتظامیہ کے سربراہ نے بتایا کہ ابھی تک کسی شخص یا گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے- ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حملے میں بظاہر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے – واضح رہے کہ ماضی میں بھی بگرام ہوائی اڈے پر بارہا حملے ہوچکے ہیں –

یہ بھی دیکھیں

اب افغانستان میں امن کا ‘صحیح وقت’ ہے، اشرف غنی

کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ اب افغانستان میں امن …