جمعہ , 19 اپریل 2024

ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچ گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹیکس فائلرز کی تعداد 25 لاکھ تک پہنچ گئی۔ ایف بی آر نے سوئی گیس کمپنیوں کو نان فائلرز کو گیس کنکشن جاری نہ کرنے کی ہدایت کردی, ایف بی آر کا کہنا ہے کہ عوام سیلز ٹیکس وصول کرنے والے غیر رجسٹرڈ دکانداروں اور تاجروں کی نشاندہی کریں .

چئیر مین ایف بی آر سید شبر زیدی نے مینیجنگ ڈائریکٹررز سوئی ناردرن گیس کمپنی لیمیٹڈاو رسوئی سدرن گیس کمپنی لیمیٹڈ کو مراسلہ بھیجا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی ایسے تمام افراد کو کمرشل اور صنعتی گیس جاری نہ کریں جو ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ پر موجود نہیں ہیں۔

مراسلے میں مزید لکھا ہے کہ بہت سے کمرشل وصنعتی صارفین جو کہ ایکٹیو ٹیکس پئیرلسٹ پر موجود نہیں ہیں لیکن ان کو گیس کنکشن ملا ہوا ہے چیئر مین ایف بی آر نے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن گیس کمپنی سے کہا ہے کہ تمام افراد جن کو صنعتی اور کمرشل گیس کنکشن دیئے گئے ہیں ان کا ڈیٹا ایف بی آر سے شیئر کریں۔ مزید کمپنی ایسے تمام صارفین کو مطلع کرے کہ انکم ٹیکس قوانین کے تحت ان کو ایکٹیو ٹیکس پیئر لسٹ پر موجود ہونا چاہئے۔ سوئی گیس کمپنی سے ایک نمائندہ نامزد کیا جائے جو اس سلسلے میں ایف بی آر سے رابطے میں رہے ۔

چیرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ نو اگست تک مزید 7لاکھ 50ہزار افرادنے اپنے ٹیکس ریٹرن جمع کرادیے ہیں ملکی تاریخ میں پہلی بار سال 2018 میں انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 25لاکھ ہو گئی ہے ۔ترجمان ایف بی آر کا کہنا ہے کہ عوام سیلز ٹیکس وصول کرنے والے غیر رجسٹرڈ تاجروں کی نشاندہی کریں عوام ایف بی آر کی قائم کردہ سپیشل ہیلپ لائن 772-772-111 پر رابطہ کریں عوام ایف بی آر ویب سائٹ پر درج ای میل پر شکایت درج کرائیں اور رسید کی تصاویر بھیجیں ۔

یہ بھی دیکھیں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس 59 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے رجحان سے …