بدھ , 24 اپریل 2024

مسلمانوں تقویٰ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نماز قائم کریں، خطبہ حج

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد نمرہ کے امام الشیخ محمد بن حسن نے خطبہ حج میں کہا ہے کہ اللہ کی رحمت بہت وسیع ہے اور مسلمانوں تقویٰ کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نماز قائم کریں۔الشیخ محمد بن حسن نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج دیتے ہوئے کہا کہ جو اللہ سے ڈرتا ہے اللہ اسے دنیا و آخرت کے خوف سے نجات دیتا ہے، نجات کا راستہ صرف اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھامنے میں ہے، قرآن میں فرمایا گیا اللہ کی رسی کو مضبوطی سے تھام لیا جائے اور جدا جدا راستے نہ اختیار کیے جائیں۔

خطبہ حج میں کہا گیا کہ اسلام دین رحمت ہے اور رحمت کا راستہ ہے، انسان ہو یا جانور، سب سے رحمت کا معاملہ کریں، امت کو چاہیے ایک دوسرے سے شفقت کا معاملہ رکھے اور نفرتیں ختم کرے، رسول ﷺ نے فرمایا ، تم زمین والوں پر رحم کرو اللہ تم پر رحم فرمائے گا، اپنے والدین کے ساتھ بھلائی کا راستہ اختیار کریں، والدین کے بعد رشتے داروں سے اچھا رویہ اختیار کریں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …