منگل , 23 اپریل 2024

’کشمیر بنے گا پاکستان‘: پاکستان نے یوم آزادی کا لوگو جاری کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے 14 اگست کو ’یوم آزادی‘ کشمیریوں سے منسوب کرنے کا قومی لوگو جاری کردیا۔ حکومت کی جانب سے 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کیا گیا ہے اور اب ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا یوم آزادی کا لوگو سب کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ لوگو میں سرخ رنگ سے لکھا ’کشمیر‘ جدوجہد آزادی کی قربانیوں کو ظاہر کررہا ہے جب کہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہرحد تک جانے کے جذبے کو بھی خون کی سرخی سے اجاگر کیا گیا۔لوگو میں پاکستان کا جھنڈا ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ کا عزم لیے لہرارہا ہے جبکہ لوگو کے گرد سرخ رنگ کی لکیر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی غاصبانہ قبضے و مظالم کو ظاہر کررہی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …