اتوار , 17 فروری 2019

ابوبکر ابغدادی کے قتل کے بعد ابومحمد العدنانی کوداعش کا نیاجانشین بنائے جانے کا امکان

eacdf153-5f52-4d1f-bd88-15319382dcef

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا داعش اور اس کے سرغنہ کے خاتمے کا انتظار کررہی ہے مگر ابھی سے ایک دوسرے دہشتگرد کو ابوبکر البغدادی کا جانشین بنانے کی پیشنگوئی کردی گئی ہے جو کسی شیطان سے کم نہیں ہے۔ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق، ابوبکر البغدادی کی موت کے بعد ابومحمد العدنانی کو اس کا جانشین بنایا جاسکتا ہے۔ یہ ایسا شخص ہے جس نے عہد کیا ہے کہ وہ بلاوقفہ قتل و غارتگری کا سلسلہ جاری رکھےگا۔العدنانی وہ پہلا داعشی کمانڈر ہے جس نے اپنے ساتھیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ یورپ میں قتل و دہشتگردی کا سلسلہ جاری رکھیں اور ماہ رمضان کو حملوں کا مہینہ بنادیں۔البغدادی کے ہلاک ہونے کی خبر کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے لیکن عالمی میڈیا کے مطابق اس کے ہلاک ہونے کی صورت میں العدنانی ہی اس کا جانشین بنےگا۔ماہر تجزیہ کار کایل ارٹن نے العدنانی کے سلسلے میں بتایا کہ وہ بغدادی کے بعد داعش کا سب سے بڑا عہدہ سنبھالنے کی لیاقت رکھتا ہے۔ العدنانی نے اپنی آخری تقریر میں امریکہ کو مخاطب قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ کیا ایک دو لیڈروں کو ختم کردینے سے تم کامیاب ہوگئے؟ حقیقت یہ ہے کہ یہ صرف ایک وہم ہے۔ کیا جس وقت تم نے ابومصعب، ابوحمزہ، ابوعمر یا اسامہ کو مارا تھا تو تمہیں کامیابی مل گئی تھی؟ ہرگز نہیں۔ کیا کسی ایک شہر یا علاقے کو کھودینے سے ہماری شکست ہوگئی؟ کیا جس وقت ہم نے عراق کے بعض شہروں کو کھویا اور بغیر کسی شہر یا علاقے کے ہم بیابانوں میں زندگی گزاررہے تھے، شکست کھاگئے؟ارٹن نے مزید لکھا: العدنانی نہایت متعصب اور شدت پسند دہشتگرد ہے اور کسی بھی صورت میں وہ بغدادی سے بہتر نہیں ہے۔اورٹن نے اپنے مضمون میں لکھا کہ گرچہ العدنانی کے بہت سے حریف ہیں مگر یہ تنظیم اس حد تک منظّم اور پختہ ہوچکی ہے کہ وہ اس طرح کے چیلنجوں کو آسانی کے ساتھ حل کرسکتی ہے۔البتہ اورٹن نے لکھا کہ داعش کے اکثر لیڈر عراقی رہے ہیں جب کہ العدنانی عراقی نہیں بلکہ شام کا باشندہ ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عالمی عدالت میں ایران کو امریکہ کے خلاف بڑی کامیابی حاصل

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا کو عالمی عدالت انصاف میں ایران کے خلاف پہلی شکست کا سامنا ...