جمعہ , 19 اپریل 2024

عدن میں سعودی عرب اور امارات کی حامی فوجیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی

صنعا(مانیٹرنگ ڈیسک)یمن کے شہر عدن میں یمن پر حملہ آور سعودی فوجی اتحاد کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے یہ لڑائی سعودی عرب اور امارات کے حامی فوجیوں کے درمیان ہورہی ہے۔ امارات کے حامی فوجیوں نے سعودی عرب کے حامی فوجیوں کے آخری فوجی ٹھکانے پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق سعودی عرب فراری صدر عبد ربہ منصور ہادی کے فوجیوں کی حمایت کررہا ہے جبکہ متحدہ عرب امارات جنوب یمن کی عبوری کونسل کے حامی فوجیوں کی حمایت کررہا ہے۔

عبوری کونسل کے رکن ہانی بن بریک کا کہنا ہے کہ ہمارے فوجیوں نے عبد ربہ منصور ہادی کے فوجیوں سے متعدد فوجی ٹھکانے چھین لئے ہیں اور اس کے سیکڑوں فوجیوں کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …