جمعہ , 19 اپریل 2024

عرب لیگ کا یمن میں جنگ بندی کا مطالبہ

دوحہ (مانیٹرنگ ڈیسک)عرب لیگ نے یمن جنگ میں شریک تمام فریقوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگ بندی کے سلسلے میں اقدامات عمل میں لائیں۔عرب لیگ نے عدن میں جاری بحران پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عرب لیگ نے یمن جنگ میں ملوث تمام فریقوں سے کہا ہے کہ وہ یمن کے مفادات کے تحت جنگ بند کریں ۔ عرب لیگ نے یمن کے بحران کو حل کرنے کے سلسلے میں مذاکرات پر بھی تاکید کی ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …