ہفتہ , 20 اپریل 2024

اسرائیل آبنائے ہرمز میں امریکا کا اتحادی بننے سے باز رہے، ایران

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران نے اسرائیل کو آبنائے ہرمز میں امریکی مشن کا حصہ بننے سے باز رہنے کی تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ نہ ملکی سلامتی پر سودے بازی کی جائے گی اور نہ کسی کو رعایت دی جائے گی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق آبناے ہرمز سے تیل کی بلاتعطل اور محفوظ سپلائی کے لیے امریکا کی سربراہی میں ایک عالمی اتحاد تشکیل دیا جارہا ہے جس میں شمولیت کے لیے مبینہ طور پر اسرائیل نے بھی ہامی بھرلی ہے تاہم اسرائیل نے سرکاری سطح پر اس بات کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے اسرائیل کے امریکی اتحاد کا حصہ بننے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ بات درست ہے تو ایران اسرائیلی اقدام کو ملکی تحفظ، سلامتی اور خود مختاری کے لیے دھمکی تصور کرے گا۔ترجمان عباس موسوی نے مزید کہا کہ اسرائیل نے ایسی مذموم کوشش کی تو کارروائی کا حق محفوظ رکھتے ہیں، ملکی سلامتی اور خود مختاری کا تحفظ اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سودے بازی نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی مفادات اور خلیجی ممالک سے آنے والے تیل بردار بحری جہازوں کی حفاظت کے لیے صدر ٹرمپ کی تجویز پر یورپی ممالک سمیت دیگر عالمی قوتوں پر مشتمل عالمی فوجی اتحاد بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …