جمعہ , 23 اگست 2019

امریکی پابندیوں کے خلاف وینزویلا میں مظاہرے

کرکاس(مانیٹرنگ ڈیسک)کاراکاس اور دیگر شہروں میں ہفتہ کے روز لوگ سڑکوں پر اترآئے اور انہوں نے امریکی صدر کے خلاف نعرے بازی کی۔امریکہ کے پابندی عائد کئے جانے کے فیصلے کے خلاف وینزویلا کے دارالحکومت کاراکاس اور دیگر شہروں میں ہفتہ کے روز لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے خلاف زبردس نعرے لگائے۔وینزویلا کے سرکاری ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق مظاہرین ہاتھوں میں بینر اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نو مور ٹرمپ لکھا ہوا تھا۔وینزویلا کے نائب صدر ڈیلسی روڈریگوئز نے کہاکہ امریکہ وینیزوئیلا کو امن کے مقدس حق سے محروم کرنا چاہتا ہے لیکن ہم جدوجہد کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

ایران عالمی سطح پر ناقابل تسخیر طاقت میں تبدیل ہو جائے گا:میجرجنرل باقری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)ایران کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری نے کہا ہے ایران …