بدھ , 23 اکتوبر 2019

امریکہ کی میزائل سرگرمیوں پر روس کی نظر

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)روس کے دفتر خارجہ کی ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ روسی صدر پوتن کی ہدایات پر دور اور کم دوری پر مار کرنے والے امریکی میزائلوں کی تعیناتی و پیداواری سرگرمیوں پر ماسکو گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ماریا زاخارووا نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ امریکہ نے اگر اپنے میزائل پروگرام کو آگے بڑھایا تو روس بھی اپنی سلامتی کے پیش نظر جوابی قدم اٹھانے پر مجبور ہو جائے گا۔امریکی وزارت جنگ نے آئی این ایف معاہدے سے علیحدگی کے بعد اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن نئے میزائل تیار کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ نے دو اگست کو آئی این ایف معاہدے سے امریکہ کی باضابطہ طور پر علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ جبکہ روس نے امریکہ کے اس اقدام کو ایک بڑی غلطی سے تعبیر کیا ہے۔ایران کے وزیر حارجہ محمد جواد ظریف نے امریکہ سے کہا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں سے علیحدگی اور اقتصادی دہشت گردی کے بجائے وہ دنیا میں پائے جانے والے نئے حقائق کو سمجھ کو ان کے ہم آہنگ ہونے کی کوشش کرے۔

یہ بھی دیکھیں

امریکی فوجیوں کو عراق میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں

بغداد: امریکی فوج کو شام سے خارج ہوکرعراق میں ٹھہرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ …