ہفتہ , 20 اپریل 2024

مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کا ایرانی صدر حسن روحانی سے رابطہ، کشمیرپر بھارتی تسلط اور انسانیت سوزسلوک سےآگاہ کیا۔وزیراعظم عمران خان نے ایرانی صدر سے کہا کہ معصوم کشمیریوں سےسلوک عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،ایران مسئلہ کے حل کے لیے مؤثر کردار ادا کر سکتا ہے، حسن روحانی بولےمسئلہ کشمیر سفارتی طریقے سے حل کرنا ہوگا،مسلمانوں کےحقوق کیلئےکسی تعاون سےدریغ نہیں کرینگے۔

اس سے پہلے آج وزیراعظم عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اورنسل کشی، آر ایس ایس کےنظریئے کوافشاں کرتی ہے۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ نسل کشی کے ذریعےکشمیرکی آبادی کاتناسب تبدیل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ وزیراعظم نےعالمی برداری سےسوال کیاکہ کیا دنیا ایک بار پھربیٹھ کر وہی سب دیکھ کرخوش ہوگی، جیساہٹلرنےمیونخ میں کیا؟

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …