جمعہ , 19 اپریل 2024

مقبوضہ کشمیر کا فیصلہ عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے، سویڈش وزیر خارجہ

سٹاک ہوم(مانیٹرنگ ڈیسک) سویڈن کی نائب وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔کشمیر کی بگڑتی صورتحال پر سویڈن کی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مارگوٹ وال سٹروم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ ان کا ملک مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کا بغور جائزہ لے رہا ہے۔مارگوٹ وال سٹروم نے لکھا کہ کشمیر کے مستقبل کا جو بھی فیصلہ ہو، وہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کی ممتاز شخصیات اور حکمرانوں نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی اقدام کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے مودی سرکاری کی بربریت کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔حال ہی میں برطانوی اپوزیشن لیڈر جیریمی کوربن نے اپنی ٹویٹ میں بھارتی اقدام کو تکلید دہ قرار دیتے ہوئے ٹویٹ میں لکھا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی ناقابل قبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حق کا احترام ضروری ہے۔ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کو نافذ کیا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …