ہفتہ , 20 اپریل 2024

خیبرپختونخوا حکومت کا آئی ٹی کمپنیوں کو بڑی سہولت فراہم کرنے کا اعلان

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)خیبر پختونخوا حکومت نے مقامی و بین الاقوامی اِنفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمپنیوں کو افرادی قوت اور کال سینٹرز سمیت دیگر انقلابی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔کے پی آئی ٹی بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ صوبائی حکومت غیر ملکی بینک اور ملکی آئی ٹی کمپنیوں کو کم قیمت میں افرادی قوت اور دیگر سہولیات فراہم کرے گی۔

کے پی آئی ٹی بورڈ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر سعد جاوید کا کہنا ہے کہ بھارت، فلپائن اور بنگلادیش حکومتی سطح پر اپنی کمپنیوں کو معاونت فراہم کر رہے ہیں اور آئی ٹی شعبے میں ان ممالک کا بین الاقوامی مارکیٹ پر قبضہ ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت ملکی آئی ٹی کمپنیوں کو کم قیمت پر تمام سہولیات بشمول افرادی قوت کی سہولت فراہم کرے گی۔کے پی آئی ٹی بورڈ کے منصوبے کے تحت صوبے کے 700 آئی ٹی سے وابستہ نوجوان نوکریاں حاصل کر سکیں گے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …