جمعرات , 25 اپریل 2024

نئے اینڈروائڈ فونز میں خطرناک میل ویئر کا انکشاف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)اسمارٹ فونز کی دنیا میں کمپنیز آئے روز جدید ترین ڈیوائسز مارکیٹ میں لا رہی ہیں مگر ان میں ایک بہت پیچیدہ اور خطرناک مسئلے کی نشاندہی کر دی گئی ہے۔گوگل کی سیکیورٹی ٹیم کی جانب سے جاری کی گئی ایک تحقیق کے مطابق صارفین جو بھی نئی اینڈروائڈ اسمارٹ فون ڈیوائس خرید رہے ہیں ان میں بنیادی طور پر ایک خطرناک قسم کا میل ویئر پایا جاتا ہے۔

اس سے قبل پلے اسٹور سے ڈاون لوڈ کی گئی ایپلیکشنز جن میں میل ویئر کی موجودگی کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں تاہم یہ انکشاف کہ نئے اینڈروائڈ ڈیوائسز میں شروع ہی سے میل ویئر پایا جاتا ہے صارفین کے لئے پریشان کن خبر ہے۔

نیا موبائل خریدتے وقت صارفین میں یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ یہ ہر قسم کے وائریس اور میل ویئر سے پاک ڈیوائس ہو گی تاہم اس رپورٹ کے مطابق پہلے سے پایا جانے والا یہ میل ویئر انتہائی خطرناک ہے جو ایک خود کار طریقے سے دوسرے میل ویئرز کو ڈاون لوڈ کر لیتا ہے اور بعد ازاں پورے موبائل پر اپنا قبضہ جما لیتا ہے۔گوگل کی سیکیورٹی ٹیم اس حوالے سے کام کر رہی ہے کہ کیسے اس مسئلے کا جلد از جلد حل نکالا جائے۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …