بدھ , 24 اپریل 2024

‘اروان شائول کو رہا نہ کرایا گیا تو نیتن یاھو کا ہرجگہ تعاقب کریں گے’

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)فلسطین کے علاقے غزہ میں القسام بریگیڈ کی جانب سے جنگی قیدی بنائے گئے اسرائیلی فوجی ارون شائول کی والدہ زھاوا شائول نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نیتن یاھو میرے بیٹے کو چھڑانے اور اسے آزاد کرانے میں دانستہ لاپرواہی اور تاخیر کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ اگر ارون شائول کو رہا نہ کیا گیا تو نیتن یاھو کا ہرجگہ تعاقب کیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ ارون شائول کو حماس کے ساتھ ڈیل ہی گھر واپس لا سکتی ہے۔

عبرانی چینل ‘کے اے این’ کے مطابق زھاوا شائول نے کہا کہ اگر نیتن یاھو مغویوں کو رہا کرانا چاہتے تو کب سے میرا بیٹا اپنے گھر ہوتا۔مسز شائول کا مزید کہنا تھا کہ کوئی نہیں جانتا کہ کئی سال گذر جانے کے بعد کیا ہوگا۔ میرے بیٹے کو زندہ پکڑا گیا مگرمجھے نہیں معلوم کہ اس پرکیا بیتی۔زھاوا شائول نے مزیدکہا کہ میرے بیٹے کو حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کی ڈٰیل ہی واپس لا سکتی ہے۔خیال رہے کہ سنہ 2014ء کی غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران فلسطینی القسام بریگیڈ نے چار اسرائیلی فوجیوں کو جنگی قیدی بنا لیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …