ہفتہ , 20 اپریل 2024

عید کی نماز کے بعد فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کا حملہ

مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک)مسجد اقصیٰ میں عید الاضحیٰ کی نماز کے بعد پرامن فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے حملہ کردیا۔ متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔مسجد اقصی میں فلسطینیوں نے نماز عیدادا کی جس کے بعد اسرائیلی جارحیت کے خلاف پرامن احتجاج کیا۔جسے اسرائیلی فوج نے پرتشدد بنادیااور فلسطینیوں پر دھاوا بول دیا۔اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں پر ساؤنڈ گرنیڈ برسائے اور فائرنگ بھی کی۔اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …