ہفتہ , 20 اپریل 2024

آج کل کی مصروف زندگی میں اکثر و بیشتر لوگ ذہنی تناؤ کا شکار کیوں رہتے ہیں؟

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل کی مصروف زندگی میں اکثر و بیشتر لوگ ذہنی تناؤ کا شکار رہتے ہیں؟ اگر آپ بھی اس مسئلے کا شکار ہیں تو آپ کو خبردار ہوجانا چاہیے۔ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے کہ مسلسل ذہنی تناؤ کا شکار ہونا آپ کو بدصورت بنا سکتا ہے۔امریکا میں ہونے والی تحقیق کے مطابق تناؤ آپ کی شخصیت کی کشش کو کم کردیتا ہے کیوں کہ اس کے باعث آپ کے چہرے کی صحت کافی متاثر ہوتی ہے۔

تحقیق کے مطابق ذہنی تناؤ بڑھنے کے نتیجے میں ایک ہارمون کورٹیسول کی سطح بڑھ جاتی ہے اور اس کے نتیجے میں چہرہ دیگر افراد کو بیمار نظر آنے لگتا ہے یا یوں کہہ لیں کہ اس کی کشش ختم ہوجاتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ کورٹیسول ایسا ہارمون ہے جو تناؤ کو کم کرنے کے لیے خارج ہوتا ہے اور مختصر مدت کے لیے یہ فائدہ مند بھی ہوتا ہے۔

تاہم ایسا طویل المعیاد بنیادوں پر ہو تو یہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔اس ہارمون کا بہت زیادہ خارج ہونا اس لیے بھی نقصان دہ ہے کیوں کہ اس سے وزن میں بھی غیر ضروری اضافہ دیکھنے میں آتا ہے، جس سے شخصیت کی کشش اور کم ہوسکتی ہے۔

تحقیق کے دوران رضاکاروں پر کیے گئے تجربات سے معلوم ہوا کہ چہرے سے لوگوں کے تناؤ کا اندازہ تو نہیں ہوتا مگر کسی کو دیکھ کر یہ ضرور معلوم ہوجاتا ہے کہ وہ کس حد تک ‘صحت مند’ ہے۔اس ہارمون کی سطح بڑھنے سے جسم میں گلوکوز اور امینو ایسڈز کی مقدار بھی بڑھتی ہے جو کہ خون کی شریانوں، ہڈیوں اور پٹھوں کی نشوونما کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

ڈائری لکھنے سے ذہنی و مدافعتی صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

لندن:کمپیوٹرائزڈ اور اسمارٹ موبائل فون کے دور میں اب اگرچہ ڈائریز لکھنے کا رجحان کم …