ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر بحث کا خیر مقدم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال پر بحث کا خیر مقدم کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ 50 سالوں میں یہ پہلی بار ہے کہ مسئلہ کشمیر کو دنیا کے سب سے اعلیٰ سفارتی فورم پر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 11 قراردادیں ہیں جو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کرتی ہیں اور سلامتی کونسل کا اجلاس ان قراردادوں کی دوبارہ توثیق تھا۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی مشکلات اور تنازع کا حل اس عالمی ادارے کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کیے جانے کے بعد مسئلہ کشمیر 50 سال بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں زیر بحث آیا، اجلاس میں سلامتی کونسل کے 15 رکن ممالک کے مندوبین نے شرکت کی۔پاکستان نے مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل میں زیر بحث آنے پر اپنی بڑی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

عارضی جنگ بندی میں توسیع کیلئے کوششیں جاری ہیں: انٹونی بلنکن

برسلز: امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسرائیل ، فلسطین تنازع کے معاملہ پر کہا …