پیر , 30 مارچ 2020

حکومت کا ایک سال، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق آج کامیابیوں کی رپورٹ جاری کریں گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت کا ایک سال، معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق آج کامیابیوں کی رپورٹ جاری کریں گی جس میں معاشی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے حکومتی اقدامات کو اجاگر کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان کا بھی آج خطاب متوقع ہے۔

تحریک انصاف کی حکومت کا ایک سال مکمل ہو گیا جس کی کارکردگی رپورٹ آج پیش کی جاری ہے۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان حکومت کی ایک سالہ کارکردگی اور مستقبل کی حکمت عملی پر مشتمل رپورٹ آج عوام کے سامنے لائیں گی جس میں سفارتی محاذ پر کامیابیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف اپنی حکومت کے پہلے سال کو جہاں کامیاب قرار دے رہی ہے وہاں اپوزیشن حکومت کی ناکامیاں گنواتے نہیں تھکتی تاہم حکومت کا پراعتماد تاثر اپنی جگہ قائم ہے۔ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا بھی آج قوم سے خطاب متوقع ہے۔

یہ بھی دیکھیں

مستحق افراد کی امداد کے حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ مستحق افراد کی امداد کے …