جمعہ , 19 اپریل 2024

قوم سے لوٹے گئے 326 ارب روپے واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائے گئے: چیئرمین نیب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چیئر مین نیب جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارے کی مجموعی کارکردگی کے جائزہ لینے کیلئے اجلاس کے دوران کیا، اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نیب کو مختلف افراد کی جانب سے 1 لاکھ 56 ہزار 858 شکایات موصول ہوئی، اب تک نیب نے 1249 کرپشن کے مقدمات احتساب عدالتوں میں دائر کیے ہیں۔چیئر مین نیب کا مزید کہنا تھا کہ قوم سے لوٹے گئے 326 ارب روپے واپس لے کر قومی خزانے میں جمع کرائے گئے۔ کسی کے دباؤ میں نہیں آئیںگے۔

یہ بھی دیکھیں

سعودی عرب نے 3 ارب ڈالر کے ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کردی

کراچی: سعودی عرب نے پاکستان کی معیشت کو استحکام دینے کے لیے پاکستان کے ساتھ …