جمعہ , 19 اپریل 2024

روس کی پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر لانے کی کوشش

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ میں روسی مندوب دمیتری پولینسکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک پاکستان اور بھارت کے تعلقات معمول پر لانے کے لیے کوشاں ہے۔ روسی مندوب نے ایک بیان میں کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے سے پیدا صورتحال سے سیاسی و سفارتی کوششوں کے ذریعے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ روس، بھارت اور پاکستان دونوں کا دوست اور شراکت دار ہے، ہماراکوئی پوشیدہ مفاد نہیں۔دمیتری پولینسکی نے کہا کہ روس دونوں پڑوسیوں کےدرمیان بہترتعلقات کےلیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھےگا۔

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …