جمعرات , 25 اپریل 2024

گرین لینڈ کے جزیرے کے باشندوں کا ٹرمپ کے فیصلے پر شدید ردعمل

ڈنمارک (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈنمارک کے زیر تسلط خود مختار علاقے گرین لینڈ کو خریدنے کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے پر اس جزیرے کے باشندوں نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے احمقانہ اقدام قرار دیا ہے۔جزیرہ گرین لینڈ کے باشندوں نے اس جزیرے کو خریدنے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کے بارے میں شائع ہونے والی خبروں کے بعد اس معاملے پراپنی شدید مخالفت کا اعلان کیا ہے-

گرین لینڈ کے مشرقی ساحل کے علاقے تسیلاق کے ایک شہری نے کہا ہے کہ ٹرمپ کا فیصلہ انتہائی متکبرانہ اور احمقانہ ہے- ڈنمارک کے زیر تسلط اس خود مختار علاقے کی انتظامیہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جزیرہ گرین لینڈ قابل فروخت نہیں ہے۔جزیرہ گرین لینڈ کی وزیراعظم میتی فریڈریکسن نے بھی اس بارے میں کہا کہ ہم ہمیشہ تجارت کے لئے تیار ہیں لیکن اپنی سرزمین کو نہیں بیچیں گے-

امریکی صدر ٹرمپ نے اگلے مہینے اپنے دورہ ڈنمارک سے قبل ڈنمارک کے زیرتسلط جزیرہ گرین لینڈ کو خریدنے کے بارے میں اپنے مشیروں سے صلاح و مشورہ کیا ہے-جزیرہ گرین لینڈ ڈنمارک کے زیر تسلط ایک خود مختار جزیرہ ہے جو بحراٹلانٹیک اور بحر آرکٹیک کے درمیان واقع ہے-یہ جزیرہ دفاعی خارجہ اور اقتصادی پالیسی میں ڈنمارک سے وابستہ ہے-

یہ بھی دیکھیں

روس کے الیکشن میں مداخلت نہ کی جائے: پیوٹن نے امریکا کو خبردار کر دیا

ماسکو: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ …