بدھ , 24 اپریل 2024

امریکا؛ جیل انتظامیہ کے ایک افسر نے مظاہرین پر گاڑی چڑھا دی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں جیل انتظامیہ کے ایک افسر نے جیل کے باہر مظاہرہ کرنے والی بھیڑ پر اپنی گاڑی چڑھا کر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔واشنگٹن پوسٹ کی ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ ریاست روڈ آئیلنڈ کے شہر وایاٹ کی جیل کے باہر لوگوں نے احتجاجی اجتماع کیا تھا کہ اچانک جیل کی سیکورٹی پر تعینات اہلکاروں نے ان پر حملہ کردیا۔

مظاہرے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ جیل انتظامیہ کے سیکورٹی افسر نے اپنی گاڑی بھیڑ پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے جنھیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ کہا جارہا ہے کہ جیل انتظامیہ کا افسر حملے کے وقت اپنی وردی بھی پہنے ہوئے تھا – جائے واقعہ پر موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور جیل انتظامیہ کا مذکورہ افسر حملہ کرنےکے بعد واپس جیل میں چلا گیا۔

مظاہرے کے شرکا کا تعلق نیور اگین ایکشن گروپ سے تھا جو پورے ملک میں تارکین وطن کے لئے بنائی گئی جیلوں کو بند کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ امریکا کے امیگریشن اور کسٹم کے اہلکاروں نے گذشتہ ہفتے ریاست می سی سی پی میں کارخانوں اور فیکٹریوں پر دھاوا بول کر کم سے کم چھے سو اسّی تارکین وطن کو گرفتار کرلیا تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …