بدھ , 24 اپریل 2024

واٹس ایپ کا نیا اور حیران کن فیچر متعارف

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)میسجنگ کے لیے دنیا کی مقبول ترین سوشل ایپلیکیشن ’’واٹس ایپ ‘‘ نے آئی او ایس کے بعد اینڈرائڈ صارفین کیلئے بھی اپنا نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے۔واٹس ایپ صارفین کیلئے اب فنگرپرنٹ ان لاک فیچر یعنی بائیو میٹرک تصدیق کا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔ لیکن اس کا استعمال متعلقہ صارف کے اسمارٹ فون میں فنگر پرنٹ اسکینر کی موجودگی سے مشروط ہے۔

رواں سال کے آغازمیں آئی او ایس واٹس ایپ صارفین کے لیے چہرے کے ذریعے تصدیق کا فیچر متعارف کرائی گئی تھی جس کے تحت آئی فون اور آئی پیڈ استعمال کرنے والوں کے لیے چہرے اور فنگر پرنٹس دونوں کے ذریعے شناخت کا آپشن موجود ہے۔واٹس ایپ اینڈرائیڈ کے بِیٹا صارفین اپنے فون پر تازہ ترین ورژن اپ ڈیٹ کر کے اس فیچر کا استعمال شروع کر سکتے ہیں۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین واٹس ایپ بِیٹا ورژن اینڈرائیڈ ڈیوائس پہ کھولنے کے بعد دائیں جانب ٹاپ پر دیے جانے والے مینو کے آپشن کا انتخاب کریں۔اس کے بعد سیٹنگز میں اکاؤنٹ پر جا کر پرائیویسی کا آپشن منتخب کریں۔پیج نیچے سکرول کرنے سے آپ کو فنگر پرنٹ لاک آپشن نظر آئے گا (جوکہ بند ہوگا) اس آپشن کو ٹچ کر کے آن کریں۔ان مراحل کے بعد واٹس ایپ کی جانب سے آپ کو فنگر پرنٹ سنسر ٹچ کرنے کی ہدایت موصول ہوگی۔واٹس ایپ آپ سے مقررہ وقت پوچھے گا جس کے بعد یہ ایپ آٹو میٹک طریقے سے لاک ہو جائے گی۔

یہ بھی دیکھیں

لکڑی سے بنا دنیا کا پہلا سیٹلائیٹ آئندہ برس لانچ کیا جائے گا

کیوٹو: امریکی خلائی ادارہ ناسا اور جاپان ایرو اسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (جے ای ایکس اے) …