جمعرات , 18 اپریل 2024

ایرانی عوام کے خلاف دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوئیں:عبدالعلی علی‌ عسکری

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل نے کہا ہے کہ ایرانی عوام کے خلاف دشمنوں کی سازشیں ناکام ہوئیں۔اسلامی جمہوریہ ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالعلی علی‌ عسکری نے کل بجنورد شہر میں ملک بھر کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن مراکز کے پیداوری پروگرام کے دوسرے سیمینارکی اختتامی تقریب سے خطاب میں اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ایرانی عوام کے خلاف ہمیشہ ہی دشمنوں کی سازشیں شکست سے اس لئے دوچار ہوئیں کہ ایرانی عوام ہوشیار، آگاہ اور دشمنوں کے فریب میں نہیں آئے۔

عبدالعلی علی‌عسکری نے کہا کہ امریکہ کی ظالمانہ پابندیاں ملک میں پیداواری حجم کے بڑھنے کا باعث بنیں اور یقینی طور پر ایرانی قوم اپنی ہمت و توانائی اور استقامت سے اپنے مقاصد میں کامیاب ہو جائیں گی۔ایران کے ریڈیو اور ٹیلی ویژن کے ڈائریکٹر جنرل نے دشمنوں کی دھمکیوں پر کہا کہ ایران کے دشمنوں نے ذرائع ابلاغ کے ذریعے پروپگنڈہ کیا اور دھمکیاں دیں تاہم ذرائع ابلاغ کا کردار ایرانی عوام کی استقامت میں موثر واقع ہوا۔

یہ بھی دیکھیں

صہیونی وحشیانہ حملوں نے مغربی تہذیب و تمدن کے چہرے سے نقاب اتار دیا،آیت اللہ سید علی خامنہ ای

تہران:بسیجیوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ طوفان …