جمعرات , 25 اپریل 2024

شامی فوج نے دہشت گرد گروہ جیش الاحرار کے تین سرغنوں کو ہلاک کردیا

دمشق (مانیٹرنگ ڈیسک) شامی فوج نے دہشت گرد گروہ جیش الاحرار کے تین سرغنوں کو ہلاک کردیا۔شامی ذرائع نے خبردی ہے کہ ادلب کے جنوبی علاقے میں دہشت گرد گروہ جیش الاحرار کے تین اہم کمانڈروں ابو صطیف البنشی ، ابو قتادہ الحمصی اور ابو مصعب التونسی کو شامی فوج نے ہلاک کردیا ہے۔ دہشت گرد گروہ جیش الاحرار دسمبر دوہزار سولہ میں احرار الشام دہشت گرد گروہ کے سابق سرغنہ ابو صالح الطحان کی پشتپناہی سے بنا تھا۔

اس درمیان شامی فوج نے حماہ اور ادلب صوبوں میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے دوران سوکیک اور الہبیط شہروں پر مکمل طور پر کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔دہشت گردوں نے ادلب اور حماہ صوبوں کے رہائشی علاقوں کو بارہا اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ شام کے ذرائع نے یہ بھی خبر دی ہے کہ حمیمیم ایئربیس کے اینٹی ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں کسی شئی کا تعاقب کیا جس کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کا ایک ڈرون طیارہ تھا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …