ہفتہ , 20 اپریل 2024

وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو لندن میں انڈے؛انڈے برسانے والا شخص فرار

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر ریلوے شیخ رشید احمدکو لندن میں انڈے مارے گئے،ان پر انڈے برسانے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کو لندن میں انڈے پڑ گئے،وزیر ریلوےپاکستان اچومنٹ ایوارڈ میں شرکت کی لئے لندن پہنچے تھے،شیخ رشید غصے میں بولتے جا رہے تھے یہ فراڈ ایوارڈز ہیں اورپروگرام ادھورا چھوڑ کر باہر نکلے،شیخ رشید جیسے ہی باہر نکلے تو وہاں موجود شخص نے ان پرانڈے برسا دئیے۔

شیخ رشید پر انڈے برسانے والا شخص فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،ہوٹل سکیورٹی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے انڈے پھینکنے والے شخص کی شناخت کرنے میں مصروف ہے،شیخ رشید متنازعہ ایوارڈ شو میں شریک ہوئے،انہوں نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یک جہتی میں یوم سیاہ کے لئے منائی گئی احتجاجی ریلی میں بھی شرکت نہ کی۔

وزیر ریلوےمانچسٹر میں مہنگی شاپنگ کرتے رہے جبکہ کشمیری بھارتی ہائی کمیشن باہر ان کا انتظار کرتے رہے،شیخ رشید کی پریس کانفرنس کے دوران بھی متنازعہ فیشن شو اور ایوارڈ شو میں شرکت کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا علاوہ ازیں وہ سخت سوالوں کے جوابات نہ دے سکے۔

یہ بھی دیکھیں

رحیم یار خان : دو قبیلوں میں تصادم کے دوران آٹھ افراد جاں بحق

رحیم یار خان:رحیم یار خان کے نزدیک کچھ ماچھک میں دو قبیلوں میں تصادم کے …