پیر , 13 جولائی 2020

اسرائیل کا غزہ کی سرحد پر آئرن ڈوم سے تین میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ

یروشلم (مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ کل جمعہ کی شام غزہ کی پٹی سے سرحد کی دوسری طرف موجود کالونیوں پر متعدد راکٹ داغے گئے تھے جنہیں دفاعی نظام ‘آئرن ڈوم’ کی مدد سے تباہ کر دیا گیا۔عبرانی اخبار’یدیعوت احرونوت’ کی ویب سائٹ کے مطابق غزہ سے داغے گئے تین میزائل آئرن ڈوم کی مدد سے تباہ کردیےگئے۔ویب سائٹ کے مطابق فلسطینیوں کی طرف سے داغے گئے تین میزائلوں کو سرحد پرفضا میں تباہ کردیاگیا جب کہ دو سدیروت کے مقام پرکھلی اراضی پرگرے۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے میزائل حملے کےبعد سدیروت، کیبوٹزاٹ، ھانیر، نیر عم، ایریز، غابیم اور افیم یہودی کالونیوں میں خطرے میں سائرن بجائے گئے۔

یہ بھی دیکھیں

شام؛ حمیم ایئر بیس پر حملہ ناکام؛حملے کے لیے آنے والے دو ڈرون طیارے تباہ

دمشق:شام کے حمیم ایئر بیس پر دہشت گردوں کی جانب سے بھیجے گئے دو ڈرونز …