ہفتہ , 17 اپریل 2021

صدی معاملہ غاصب صہیونی حکومت کے پارلیمانی انتخابات کے بعد ہوگا:ٹرمپ

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے صدی معاملے کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کرتے کہا ہے کہ صدی معاملہ غاصب صہیونی حکومت کے پارلیمانی انتخابات کے بعد ہوگا۔اطلاعات کے مطابق غاصب صہیونی حکومت کے پارلیمانی انتخابات 17 ستمبر کو منعقد ہوں گے ۔ صدی معاملے کا منحوس منصوبہ امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیراڈ کوشنر اور سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کا مشترکہ منصوبہ ہے۔اس منصوبے کے تحت 50 ارب ڈالر کے عوض فلسطینیوں کو بےوطن کیا جائے گا اور انھیں دیگر عرب ممالک میں بسانے کی کوشش کی جائےگی۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …