جمعہ , 19 اپریل 2024

امریکا کروز میزائل کے تجربے سے فوجی کشیدگی میں اضافہ کررہا ہے:روس

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)میزائل تجربے پر روس نے امریکا کو انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ امریکا کروز میزائل کے تجربے سے فوجی کشیدگی میں اضافہ کررہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس نے امریکی میزائل تجربے پر اپنے رد عمل میں کہا ہےکہ امریکی تجربے کو ہتھیاروں کی دوڑ میں نہیں دیکھا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پینٹاگون نے پیر کے روز کروز میزائل کے تجربے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا تھا کہ امریکا نے روایتی ساخت کے کروز میزائل کا تجربہ کیا جس نے 500 کلو میٹر تک پرواز کرکے اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔روس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام پر امریکا رواں ماہ روس کے ساتھ انٹرمیڈیٹ نیو کلیئر فورسز معاہدے (آئی این ایف) سے دستبردار ہوا کیونکہ معاہدے کے تحت امریکا کے میزائل تجربے پر پابندی عائد ہوتی۔

روسی نائب وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکا نے فوجی کشیدگی میں اضافے کے لیے اقدام اٹھایا ہے تاہم روس کسی اشتعال انگیزی میں جلدی نہیں کرے گا اور روس اپنے آپ کو مہنگے ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں کرے گا۔روسی نائب وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ جب تک امریکا نے تجربہ نہیں کیا تھا روس کا کسی بھی نئے میزائلوں کی تعیناتی کا کوئی ارادہ نہیں تھا۔

یہ بھی دیکھیں

ترک صدر اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیدیا

انقرہ:ترک صدر رجب طیب اردوغان نے نیتن یاہو کو غزہ کا قصائی قرار دیا ہے۔ترکی …