ہفتہ , 17 اپریل 2021

سندھ کی اہم حکومتی شخصیت سمیت دو سے تین صوبائی وزراء کی جلد گرفتاری کا امکان

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبہ سندھ میں ایک اہم حکومت شخصیت کی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دو سے تین صوبائی وزراء کی بھی گرفتاری کا امکان ہے۔اہم حکومتی شخصیت اور وزرا کی گرفتاری جعلی اکاؤنٹس کیس میں عمل میں آئے گی۔گزشتہ روز کیس میں دبئی کے شہری ناصر عبداللہ لوتھا وعدہ معاف گواہ بن گئے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ احتساب عدالت نے ناصر عبداللہ کے وارنٹ گرفتاری بھی منسوخ کردیئے۔ انہوں نے دبئی سے پاکستان آکر بیان قلم بند کرایا۔سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور اور زرداری کے قریبی ساتھی عبدالغنی مجید سمیت دیگر ریفرنس میں نامزد ہیں۔

یہ بھی دیکھیں

ایران و چین معاہدے پر امریکہ چراغ پا

امریکی صدر نے ایران اور چین کے 25 سالہ معاہدے پر سخت تشویش کا اظہار …