ہفتہ , 20 اپریل 2024

امریکی پابندیاں غیر موثر: جواد ظریف

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جمعہ کے روز فرانسیسی صدر اور وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے گزشتہ روز سویڈن میں مقیم ایرانیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے امریکی پابندیوں کو غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعہ کے روز فرانسیسی صدرامانوئل میکرون اور وزیر خارجہ ژان ایو لودریان” Jean-Yves Le Drian کے ساتھ ملاقات و گفتگو کریں گے۔

انہوں نے دنیا کے مختلف ممالک کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان ملاقاتوں سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ان کے خلاف امریکی پابندیاں غیر موثر ہیں۔واضح رہے کہ پابندیوں کے نشے میں چور امریکہ کے محکمہ خارجہ نے 31 جولائی کو ایران کے وزیر خارجہ کو اپنی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا۔ جس پر عالمی سطح پر سخت رد عمل سامنے آیا۔

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ گزشتہ روز فن لینڈ کے سرکاری دورے کے بعد سویڈن پہنچے.ایرانی وزیر خارجہ دورہ سویڈن کے بعد ناروے کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ نارویجین حکام کے ساتھ انسٹیکس میکنزم اور ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے مذاکرات کریں گے۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …