ہفتہ , 21 ستمبر 2019

فلپائن میں 188000 سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا: 807 کی موت واقع

منیلا(مانیٹرنگ ڈیسک)فلپائن میں اس سال پہلے آٹھ ماہ میں 188000 سے زائد افراد جان لیوا بیماری ڈینگی میں مبتلا ہیں اور اس سے اب تک یہاں 807 افراد کی موت ہوئی ہے ۔فلپائن کے محکمہ صحت (ڈی او ایچ) کی ڈینگی نگرانی رپورٹ کے مطابق اس سال یکم جنوری سے تین اگست کے درمیان ڈینگی کے کل 188562 معاملات سامنے آئے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں دو گنا زیادہ ہیں ۔ گزشتہ سال ڈینگی کے 93149 معاملات سامنے آئے تھے ۔

اس جان لیوا بیماری کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ سال 2018 میں ڈینگی سے 497 افراد کی موت ہوئی تھی جبکہ اس سال تین اگست تک ڈینگی سے 807 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں ڈینگی کے معاملات میں 30 گنا اضافہ ہوا ہے ۔

یہ بھی دیکھیں

رابرٹ اوبرائن امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر نامزد

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کے حوالے سے مذاکرات کار رابرٹ …