بدھ , 24 اپریل 2024

سوڈان میں معاہدے کے باوجود عبوری فوجی کونسل کی تحلیل موخر

خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان میں معاہدے کے باوجود عبوری فوجی کونسل کی تحلیل موخر کردی گئی ہے۔خرطوم میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عبوری فوجی کونسل کے ترجمان شمس الدین کباشی نے کہا ہے کہ کونسل کی تحلیل اڑتالیس گھنٹے کے لیے موخر کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کونسل کی تحلیل کی درخواست فریڈم اینڈ چینج الائنس نے کی ہے جو تاحال مشترکہ عبوری کونسل کے لیے اپنے ارکان کا انتخاب نہیں کرسکی ہے۔

سترہ اگست کو سوڈان کی فوجی کونسل اور فریڈ اینڈ چینج ایلائنس نے ایک آئینی معاہدے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت سوڈان کی عبوری کونسل تحلیل اور ساڑھے تین سال کے لیے اقتدار حمکران کونسل کو سپرد کیا جانا تھا۔توقع کی جارہی ہے کہ بیس اگست کو سوڈان کے نئے وزیر اعظم اور ان کی کابینہ کے ناموں کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

عمران خان نے تحریک انصاف کے کسی بڑے سیاسی رہنما کے بجائے ایک وکیل کو نگراں چیئرمین کیوں نامزد کیا؟

(ثنا ڈار) ’میں عمران کا نمائندہ، نامزد اور جانشین کے طور پر اس وقت تک …