جمعہ , 22 نومبر 2019

برطانوی رکن پارلیمنٹ کا مودی کو اعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزازدینے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے مودی کو اعلیٰ ترین اماراتی سویلین اعزازدینے کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔بریڈ فورڈ سے منتخب برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے اپنے خط امارات کے ولی عہد کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے حلقے میں بسنے والے ہزاروں کشمیریوں بلکہ خود ایک کشمیری کی حیثیت سے آپ کی حکومت کی جانب سے وزیراعظم نریندر مودی کو اعلیٰ ترین سویلین ایوارڈ دینے پر مایوس ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ مودی نے 15دن سے کشمیر کو مکمل لاک ڈاون کررکھا ہے اور ٹیلی فون ، انٹرنیٹ اور رابطوں کے دیگر ذرائع بند کرکے دنیا سے کشمیریوں کا رابطہ ختم کردیا ہے۔

ناز شاہ نے اپنے خط میں کشمیر میں 38 ہزار اضافی فوجیوں کی تعیناتی ، حریت رہنماؤں کی گرفتاری اور پیلٹ گنوں کے ذریعے سیاسی کارکنوں کے زخمی ہونے کا بھی ذکر کیا ہے۔ناز شاہ نے دو صفحات پر مشتمل اپنے خط کے آخر لکھا ہے کہ اگر آپ کے اقتصادی معاہدے آپ کو کشمیروں کے لیے کھڑے ہونے یا بولنے سے روکتے ہیں تو کم از کم آپ متحدہ عرب امارات کے عوام کے نمائندے کی حیثیت سے اس معاملے پر خاموش رہیں اور دل میں وزیراعظم نریندر مودی کے اقدامات کی مذمت کریں۔

یہ بھی دیکھیں

روس کا سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کے تعینات ہونے پر انتباہ

ماسکو: روس کے نائب وزیر خارجہ بوگدانوف نے سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کے تعینات …