پیر , 16 دسمبر 2019

شاہ محمود قریشی کا فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ:کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر خارجہ شاہ محمود نے فرانسیسی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔وزیر خارجہ سفارتی محاذ پر ہیں، جنوبی افریقا، سپین، کینیڈا اور ہالینڈ کے وزرائے خارجہ کو ٹیلیفون کرنے کے بعد فرانسیسی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا ہے اور انہیں مقبوضہ کشمیر اور علاقائی امن و امان کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔

دونوں رہنماوں کے درمیان ٹیلفیونک رابطے کے دوران مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر غور کیا گیا۔ وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں یکطرفہ بھارتی اقدام سے متعلق آگاہ کیا۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارتی اقدام سے خطے میں امن و امان کو در پیش مسائل بڑھ جائیں گے، بھارت کے یکطرفہ اقدامات سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں نیا انسانی المیہ جنم لیتا نظر آ رہا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 اگست سے مقبوضہ وادی میں کرفیو نافذ ہے، بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش ہے، مودی کےدورہ فرانس میں صورتحال پربات کریں گے۔ پاکستان اور بھارت مذاکرات کے ذریعے مسائل حل کریں۔ان کا کہنا تھا کہ افغان امن عمل میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔ دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی مشاورت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود مختلف ممالک کے اپنے ہم منصبوں کو ٹیلیفونک رابطے کر چکے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال کے بارے میں آگاہ کر چکے ہیں۔ جنوبی افریقا، سپین، کینیڈا اور ہالینڈ کے ہم منصبوں کو فون کرنے کے بعد آج انہوں نے فرانسیسی ہم منصب کو فون کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

لیبی فوج نے مصراتہ میں ترکی کا اسلحہ گودام تباہ کردیا

لیبیا کی قومی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے …