جمعہ , 13 دسمبر 2019

عوام کے لئے سستی میٹرو بس کی موجیں ختم:کرایہ میں 10 روپے کا اضافہ ہوگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) عوام کے لئے سستی میٹرو بس کی موجیں ختم، پنجاب حکومت نے کرایہ بیس سے بڑھا کر تیس روپے کر دیا۔ پنجاب کی صوبائی کابینہ نے منظوری دیدی۔ کیبنٹ ونگ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا۔کرایوں میں اضافے کے بعد میٹرو بس کی سبسڈی میں سالانہ تقریبا ڈیڑھ ارب روپے کمی ہو گی۔ پنجاب حکومت نے گزشتہ برس تک میٹرو بس پر سالانہ 9 ارب روپے کی سبسڈی دی تھی۔

خیال رہے کہ لاہور میٹرو بس پر روزانہ ایک لاکھ 30 ہزار افراد سفر کرتے ہیں اور ان میں بڑی تعداد طلبہ کی ہوتی ہے۔ دوسرے نمبر پر مزدور طبقہ اس بس سروس کے ذریعے سفر کو ترجیح دیتے ہیں۔حکومت کی جانب سے ایک سال کے دوران تین بار کرائے بڑھانے کی منظوری دی گئیلیکن بعد میں فیصلہ واپس لے لیا گیا تھا تاہم اب دوبارہ منظوری دے کر باقاعدہ کیبنٹ ونگ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ سمری کابینہ سے منظوری کے لئے بھجوائی گئی تھی جس کی منظوری ہو چکی ہے۔عوام کی جانب سے کرائے بڑھانے کے فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے اور نوٹیفکیشن واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ بھی دیکھیں

بڑی کامیابی ، سوئس حکومت پاکستانیوں کے اکاونٹس کی معلومات دینے کے لئے تیار

اسلام آباد : سوئس حکومت کی پاکستان کوبینکس میں موجودرقم کی معلومات دینےکی منظوری دے …