پیر , 9 دسمبر 2019

سعودی عرب میں تبدیلی کی لہر جاری: بوائز اسکولوں میں پہلی مرتبہ خواتین اساتذہ تعینات

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے بوائز اسکولوں میں پہلی مرتبہ خواتین اساتذہ تعینات کردی گئیں ، سعودی وزیرتعلیم کا کہنا ہے 2020 کے دوران تعلیمی اسامیوں کا نیا لائحہ عمل اور تنخواہوں کا نیا اسٹرکچر بھی نافذ ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد بن محمد آل الشیخ نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ کے اسکولوں میں پہلی مرتبہ ابتدائی کلاسوں میں تدریس کا کام خواتین ٹیچر انجام دیں گی۔شروعات 1400اسکولوں سے کی جائے گی اور 2030 تک 95 فیصد سکولوں کی ابتدائی کلاسوں میں تدریس کے فرائض خواتین ٹیچر انجام دینے لگیں گی۔

سعودی میڈیا کے مطابق یہ کام کابینہ کی جانب سے نونہالوں کے اسکولوں سے متعلق منظور کردہ منصوبے کے ضمن میں نافذ کیا جائے گا، اس منصوبے کی بدولت نرسری اسکول بڑے پیمانے پر قائم کئے جائیں گے۔ انہیں جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور انتظامی اور حفاظتی اقدامات بھی ہوں گے۔

وزیر تعلیم آل الشیخ نے توقع ظاہر کی کہ 2020 کے دوران تعلیمی اسامیوں کا نیا لائحہ عمل اور تنخواہوں کا نیا اسٹرکچر بھی نافذ ہو گا، نئے تعلیمی سال کے دوران بڑی تبدیلیاں ہوں گی، آئندہ برسوں کے دوران ان کے نتائج سامنے آئیں گے۔آل الشیخ نے بتایا کہ بچوں کے نئے سکولوں میں داخلے کی شرح 17فیصد سے بڑھا کر 2030 تک 95 فیصد تک پہنچا دی جائے گی، نرسری اسکولوں کا بنیادی ڈھانچہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

یہ بھی دیکھیں

الیکشن کمیشن کا ووٹرز کے نام ایک اہم پیغام

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر کے ووٹرز کے نام اہم پیغام …